Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کو چاہئے کہ اسلامی برادری کے تشخص کے مسئلے پر توجہ دیں

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے مسلمانوں کی جانب سے اسلامی برادری کے تشخص کے مسئلے پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے انقرہ میں وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی برادری کا اپنا ایک تشخص ہے اور اگر یہ تشخص پیغمبر اسلام(ص) کی اطاعت ہے تو تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ متحد ہو جائیں۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ امت مسلمہ، آنحضرت (ص) کی میراث ہے اور یہ میراث اگر زندہ و جاوید ہو تو نہ صرف تمام مسلمان متحد ہو جائیں بلکہ دنیا میں ان کا بول بالا بھی ہو جائے۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اسلام ابراہیمی کی طرف لوٹ آئیں اور ایسی صورت میں صیہونی کبھی مسلمانوں کے مکانوں پر قبضہ اور مسلمانوں خاص طور سے عورتوں بچوں اور بوڑھوں کا قتل عام اور یا انھیں بے گھر نہیں کر سکیں گے۔

ٹیگس