Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ریڈیو ٹیلیویژن یونین کے نویں اجلاس کا اختتام

اسلامی ریڈیو ٹیلیویژن یونین کا نواں اجلاس مشہد مقدس میں تین روز تک جاری رہنے کے بعد منگل کو ختم ہو گیا۔

اسلامی ملکوں کی ریڈیو ٹیلیویژن یونین کے سیکریٹری جنرل نے نویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں اس یونین کی دس سالہ سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشہد میں منعقدہ نویں اجلاس کی کارروائی بخوبی اپنے اختتام کو پہنچی۔

علی کریمیان نے کہا کہ پہلے عالم اسلام کے ذرائ‏ع ابلاغ یکطرفہ پروپیگنڈوں کے سامنے خاموش رہنے پر مجبور تھے مگر اب پوری دنیا ان کی آواز کو سن رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہر فیملی اور خاندان اب بغیر کسی پریشانی کے عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ کی نشریات اور پروڈکٹ سے استفادہ کر سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ اسلامی ملکوں کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کا نواں اجلاس مشہد مقدس میں  دنیا کے چھتیس ملکوں کے دو سو تیس اسلامی چینلوں کے چھے سو نمائندوں کی شرکت سے دو جولائی کو شروع ہوا تھا جو چار جولائی کو ختم ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے، آئی سسکو نے مشہد مقدس کو سن دو ہزار سترہ میں ایشیا میں عالم اسلام کا ثقافتی دارالحکومت قرار دیا ہے۔

ٹیگس