Jul ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • منشیات کی اسمگلنگ، ایران کا یورپ سے احتجاج

ایران نےمنشیات کی بڑے پیمانے پر ایران اسمگلنگ کی بابت یورپی یونین سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔

ایران کسٹم میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹر، نعمت اللہ موم وندی نے بتایا ہے کہ پچھلے چھے ماہ کے دوران پوسٹ کے ذریعے گل نامی نشہ آور اشیا ارسال کرنے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ، ھالینڈ اور اسپین جیسے ممالک اپنی سرحدوں پر منشیات کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ ایران کے محکمہ کسٹم کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ تہران نے اس معاملے میں یورپی یونین کو اپنے احتجاج سے باضابطہ طور پرآگاہ کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گل ایک انتہائی خطرناک نشہ آور شے ہے جو حشیش اور میری جوانا کے پتوں سے حاصل ہوتا ہے۔ایرانی کسٹم کے انسداد منشیات کے افسر نے مزید کہا کہ سن دوہزار سولہ کے دوران ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے گل کے دوسو چار پیکٹ پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاری منافع کی وجہ سے منشیات کے اسمگلروں نے گل کی بڑے پیمانے پر ایران اسمگلنگ شروع کردی ہے۔قابل ذکر ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں پانچ سو سے زیادہ ایرانی سیکورٹی اہلکار شہید اور دس ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ دوسرے عالمی ادارے بھی، منشیات کے خلاف جنگ میں ایران کے قائدانہ کرادار کا اعتراف کرچکے ہیں۔

ٹیگس