ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ، امریکیوں کی شکست ہے
Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےسنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے قومی بينک ميوزيم كی افتتاحی تقريب کے موقع پرکہا کہ امریکہ نے ایران پر پابندی لگانے کے ضمن میں کہا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایران کی تیل کی صنعت میں 20 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور ٹوٹل کمپنی کے مابین معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے.
واضح رہے کہ 3 جولائی 2017 کو ايران اور ٹوٹل كمپنی كے درميان تہران میں چار ارب آٹھ سو ملین ڈالر کےمعاہدے پر دستخط ہوئے۔