Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • موصل کی آزادی سے اصلی شکست امریکہ کی ہوئی : بروجردی

ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ موصل کی آزادی میں اصلی شکست امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہوئی ہے۔

ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاالدین بروجردی نے موصل کی آزادی کو عراق میں دہشت گردی کے بحران کے حل کی جانب اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ عراقی فوج ، حکومت اور رضاکار فورس حشدالشعبی اور مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی سیستانی نے اس کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔
علاء الدین بروجردی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا منصوبہ عراق کی تقسیم اور اس ملک پر داعش کی حکومت تشکیل دینا تھا تاہم عراق میں داعش کو شکست ہوئی اور اس کی شکست امریکہ اور صیہونی حکومت کی شکست ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شام بھی ارضی سالمیت کو درپیش خطرے سے باہر نکل آیا ہے اور جلد ہی مکمل فتح و کامیابی کا جشن برپا کرےگا۔

ٹیگس