میزائل پروگرام سمجھوتہ یا مذاکرات نہیں کریں گے، جنرل جعفری
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر، بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ملک کی میزائل طاقت کے بارے میں کسی سے سمجھوتہ تو دور، مذاکرات بھی نہیں کریں گے۔
بدھ کے روز مشہد مقدس میں اعلی فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نےکہا کہ زمین، فضا اور سمندر میں ایران کی میزائل طاقت میں تیزی کے ساتھ روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے میزائل طاقت کو ملکی دفاع کی مستحکم فصیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جو ایکوریٹ قسم کے میزائل داغے گئے تھے، ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اٹھارہ جون کو مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں داعش کے ایک کمانڈ سینٹر اور اسحلے کے گودام سمیت کئی ٹھکانوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بناکر تباہ کر دیا تھا۔
بریگیڈیئر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کی اخلاقی اور دفاعی توانائیوں نے اسے اہم علاقائی اور عالمی طاقت میں تبدیل کر دیا ہے۔