Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • حقائق کی تحریف اتحاد امت میں رکاوٹ

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری نے حقائق کی تحریف کو اتحاد امت کے قیام میں اہم ترین رکاوٹ قرار دیا ہے۔

لندن میں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ تمام انبیائے الہی نے توحید کی بنیاد پر اتحاد کو فروغ دیا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اتحاد کی اس امنگ کو کلام الہی کی تحریف اور غلط تشریح کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آیت اللہ محسن اراکی نے حقیقت بیانی سے گریز کو، تحریف حقائق کی ایک شکل قرار دیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ حقائق، عوام کے کانوں تک نہ پہنچیں۔
 تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری نے تجویز پیش کی کہ حقیقی اسلامی تعلیمات اور ثقافت سے عالمی رائے عامہ کو روشناس کرانے کے لیے صحافیوں اور دانشوروں کا ایک فورم تشکیل دیا جائے تاکہ عالمی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کی جانے والی تحریف کا راستہ روکا جا سکے۔

ٹیگس