Jan ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے سلسلے میں حماس کا وفد قاہرہ پہنچ گیا

فلسطینی ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بارے میں مشاورت کے لئے تحریک حماس کے ایک وفد کے قاہرہ جانے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کا ایک وفد جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بارے میں گفتگو اور مشاورت کے لئے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔

مصر کے انٹیلیجنس کے چیف جنرل حسن رشاد سے ملاقات اور غزہ کے انتظام و انصرام کے لئے پندرہ رکنی کمیٹی کی تشیکل کے بارے میں گفتگو بھی اس وفد کے دورہ قاہرہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری طرف بعض ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ واشنگٹن نے ایک صیہونی جنگی قیدی کی لاش کی واپسی اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے تعلق سے اپنے وعدے کی پابندی پر زور دیا ہے لیکن اس کو غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے جوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

 

ٹیگس