Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • امام(ع) کی ضریح مطہر سے گرد و غبار ہٹانے کی تقریب

عشرہ کرامت کے موقع پر مشہد مقدس میں آٹھویں امام(ع) کی ضریح مطھر سے گرد و غبار ہٹانے کا عمل رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شروع ہوا۔

ایران کے مقدس شہر مشہد میں آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہاں کے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی ضریح مطہر سے غبار صاف کئے جانے کے معنوی ماحول میں انجام دیئے جانے والے اس عمل کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور حضرات آیات سبحانی، مصباح یزدی اور مرتضوی نیز مختلف علماء اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام بھی موجود رہے۔
اس موقع پر تلاوت کلام پاک اور اہلبیت اطہار(ع) کی شان  مدح سرائی کا سلسلہ جاری رہا۔
واضح رہے کہ عشرہ کرامت یکم ذیقعدہ یعنی حضرت فاطمہ معصومہ کی ولادت باسعادت سے شروع ہوتا ہے جو آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام علی رضا(ع) کے یوم ولادت باسعادت تک جاری رہتا ہے۔

ٹیگس