ایران کی اعلی قومی سلامتی کا باضابطہ بیان: ایران کی عظیم ملت کے عظیم الشان رہنما اپنے دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اعلی قومی سلامتی کونسل کے بیان کا متن:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
إنا لله و إنا الیه راجعون
ایران کی باعظمت عوام!
ملت ایران اور دنیا اور امت اسلامیہ کے حریت پسندوں کے عظیم رہنما آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی دیرینہ آرزو پوری ہوئی اور ان کی بلند روح، ملکوت اعلی سے جا ملی۔
آپ نے اپنے جد بزرگوار امیرالمؤمنین امام علی صلوات اللہ علیہ اور سلامہ علیہما کی مانند ماہ مبارک رمضان میں فزت و رب الکعبہ کی آسمانی آواز بلند کی، ذات الہی سے واصل ہوگئے اور جام شیرین شہادت نوش کیا۔
آچ ایران کی بااستقامت عوام، امت اسلامیہ اور دنیا کے حریت پسند انسانوں اور مجرم اور شرپسند امریکہ اور مکار صیہونیوں کے حملوں سے غم و غصے میں مبتلا ہیں، لیکن سفاک دشمن اور بین الاقوامی جہنمی ستمکار جان لیں کہ دنیا کے بیدار ضمیر انسانوں نے اپنا راستہ تلاش کر لیا ہے اور یہ شہادتیں جتنی بھی ہماری ملت کے لیے گراں گزر رہی ہوں لیکن انہیں پہلے سے زیادہ بااستقامت اور باارادہ بنا دیں گی۔
بے شک رہبر انقلاب اسلامی کی عظیم الشان شخصیت کی شہادت، دنیا کے ستمکاروں کے مقابلے کے لیے ایک بڑے انقلاب کو جنم دے دے گی۔
وسلام علیه یوم ولد و یوم یموت و یوم یُبعث حیا!
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel