Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران، ہندوستان کے صدر کو مبارکباد

ایران کے صدر نے ہندوستان کے نئے صدر کو مبارکباد دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے نئے صدر رام ناتھ كوویند کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ۔

صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایشیا میں دونوں ممالک کی ثقافت، تمدن اور باہمی تعاون ہمیشہ ہی روابط کے فروغ کا باعث بنے جس سے دونوں ممالک کے روابط نئے مرحلے میں داخل ہو گئے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد کے امیدوار رام ناتھ كوویند نے اپوزیشن کی امیدوار میرا کمار کو بھاری ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔

انہیں الیکٹورل کالج کے کل ووٹوں میں سے 65.65 فیصد ووٹ جبکہ محترمہ میرا کمار کو 34.35 فیصد ووٹ ملے ۔

ٹیگس