Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • حج اتحاد کا مرکز ہے ، ایران

ایرانی عازمین حج کے سرپرست حجت الاسلام علی قاضی عسگر نے کہا ہے کہ حج کے سلسلےمیں ایران کا نظریہ امت اسلامیہ کے اتحاد کو تقویت پہنچانا ہے

ایرانی  عازمین حج کے سرپرست نے کہا کہ حج کے سلسلے میں ایران کا نظریہ امت اسلامیہ کے اتحاد کی حفاظت اور اس کی تقویت ہے ان کا کہنا تھا کہ امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ہی حج کے ایام میں ایران کی سرگرمیوں کا محور ہے - انہوں نے مدینہ منورہ  پہنچنے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ حرمین شریفین کی سیکورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے - ایرانی عازمین حج کے سرپرست نے کہا کہ پوری دنیا کے حاجی اور خاص طور پر ایرانی عازمین حج امت اسلامیہ کا اتحاد اور یکجہتی چاہتے ہیں اور حج کے سفر میں کوشش اس بات کی ہونی چاہئے کہ مسلمانوں کے اندر معنوی جذبہ تقویت پائے- انہوں نے کہا کہ اس سال خاص حساس صورتحال کی وجہ سے ایرانی عازمین حج کی سیکورٹی، سلامتی اور عزت کا تحفظ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے بنابریں میزبان ملک کے حکام سے ہمیں توقع ہے کہ وہ اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے - اس دوران ایرانی عازمین حج نے مدینہ منورہ میں تین مقامات پر شب جمعہ میں دعائے کمیل کے روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا جس کے دوران عازمین حج اور زائرین نے امت اسلامیہ کی سربلندی کی دعائیں کیں -  

 

ٹیگس