Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • شیراز میں ایلکامپ اور ٹیلکامپ کی نمائش

ایلکامپ اور ٹیلکام کی سولہویں بین الاقوامی نمائش ایران کے شہر شیراز میں شروع ہوگئی ہے

ایران کے جنوبی صوبے فارس کی بین الاقوامی نمائش کے مینیجنگ ڈائریکٹرعبدالناصر اسکندری نے بدھ کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں ایک سو ستر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں- صوبہ فارس کی بین الاقوامی نمائشوں کی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے یہ مصنوعات نیٹ ورکنگ ، انٹرنیٹ ، ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ، ایل ای ڈی ٹی وی ، کلوزسرکٹ کیمروں، پرینٹر، اٹینڈنس مشینوں اوراسمارٹ موبائل فون کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر مشتمل ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش میں ایران کے ساتھ ساتھ امریکا، جرمنی، جاپان، چین، ملیشیا ،تائیوان، ہندوستان، سنگاپور اور ترکی کی بھی کمپنیاں شریک ہیں - شیراز میں جاری یہ نمائش آئندہ گیارہ اگست تک جاری رہے گی - 

 

ٹیگس