Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے یوم آزادی پاکستان کی مبارکباد

ایران کے صدرنے یوم آزادی پاکستان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم، حکومت اور پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد دی.

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دور حکومت میں پاک،ایران تعلقات کی توسیع کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے.

صدرمملکت نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی کی قیادت اور قوم کی صحت، فلاح اور کامیابی کے لئے دعاگو ہے.

واضح رہے کہ پاکستانی قوم آج اپنا 70واں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منا رہی ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں.

 

ٹیگس