آیت اللہ ہاشمی شاہرودی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج پیر کے روز آئندہ پنچ سال کے لئے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے چیئرمین اور سیکرٹری کو منصوب کر دیا۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج اپنے ایک خصوصی حکم نامے میں آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کو تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے چیئرمین اورمحسن رضایی کو نئے سیکرٹری کو طور پر منصوب کر دیا۔ اس حکم کے مطابق، ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ، پارلیمنٹ اسپیکر، گارڈین کونسل کے مذہبی رہنما، مسلح افواج کے سربراہ اوراعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری بھی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے لیگل اراکین میں سے ہوں گے۔
واضح رہے کہ 44 اراکین پر مشتمل تشخیص مصلحت نظام کونسل (ایکسپیڈیئنسی کونسل) ایران کے نظام کا ایک فیصلہ کن اور اہم ادارہ ہے۔
اس کونسل میں حکومت کے تینوں شعبوں کے سربراہ اور گارڈین کونسل کے مذہبی ارکان شامل ہیں. قائد اسلامی انقلاب کی جانب سے ہر پانچ سال کے لئے چیئرمین، سیکرٹری اور اراکین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔