صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کی جانب سے لبنانی رہنماؤں کو تہنیتی پیغامات
ایران کے صدر اور وزیر خارجہ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں تینتیس روزہ جنگ میں لبنان کی فتح کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو اپنے لبنانی ہم منصب میشل عون کے نام ایک پیغام میں صیہونی حکومت کے ساتھ تینتیس روزہ جنگ میں لبنانی قوم کی عظیم کامیابی کی اس ملک کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ یہ ع ظیم اور تاریخی فتح حزب اللہ کے مجاہدین اور لبنانی فوج کے جوانوں کے ایثار و شجاعت ، حکومت کی حمایت اور لبنان کی سربلند قوم کی استقامت و پائداری کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے-اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ایک پیغام میں اپنے لبنانی ہم منصب جبران باسیل اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو تینتیس روزہ جنگ میں لبنان کی فتح کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی - وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ عظیم کامیابی لبنان کے سپوتوں کی جانفشانیوں ، اور تمام عوامی و سیاسی دھڑوں کے رہنماؤں اور قبائل کی استقامت اور قومی اتحاد کی مرہون منت ہے- ایران کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام مبارک باد میں ان کی فہم و فراست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ کے مجاہدین کے شہادت پسندانہ جذبات اور ایثار و قربانی نیز ملت لبنان کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا- صیہونی حکومت کے ساتھ تینتیس روزہ جنگ میں لبنان کی کامیابی اور پھر عرسال میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف حزب اللہ کی فتح سمیت اس تحریک کے جوانوں کی دیگر کامیابیوں نے صیہونی حکومت کے علاقائی و بین الاقوامی حامیوں کی مایوسی کے اسباب فراہم کر دیئے ہیں-