Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران، ترکی دفاعی تعاون کے فروغ پر زور

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے ایران اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون میں توسیع پر زوردیا ہے۔

جنرل باقری نے اپنے دورہ ترکی کے اختتام پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ ترکی اور اس دورے میں ترک حکام سے ان کی ملاقاتیں مفید اور مثبت رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترک حکام سے ہونے والے مذاکرات میں مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام و عراق کے حالات پر خاص طور پر بات چیت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور ایران دہشت گرد گروہوں منجملہ داعش کے خلاف بھرپور جنگ اور علاقے میں بڑی طاقتوں کی موجودگی کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے بارے میں یکساں موقف رکھتے ہیں۔
ایران کی مسلح افواج کےسربراہ جنرل محمد حسین باقری گذشتہ منگل کو ایک اعلی سطحی دفاعی اور سیاسی وفد کے ہمراہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کرنے کے علاوہ ترکی کے وزیردفاع اور ترکی کے صدر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ٹیگس