Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کا امریکہ کو انتباہ

عالمی جوہری ایجنسی پر دباؤ ڈالنے پر ایران نے امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں قائم ایرانی مشن کے ایک بیان میں اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نکی ہیلی کے حالیہ دورہ ویانا کے موقع پر ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے خلاف الزامات کو مسترد کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے (IAEA) پر دباو ڈالنے کے مقصد سے امریکی سفیر کے دورہ ویانا کو عالمی اداروں کیخلاف یکطرفہ اقدام قرار دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ عالمی قوانین کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے اور جوہری عدم پھیلاو اور تمام عالمی قوانین پر من و عن عمل کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

ایرانی مشن کے مطابق، عالمی جوہری ادارے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دیانتداری کے ساتھ اپنے کردار کو جاری رکھے اور جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے حوالے سے امریکی سفیر کا مؤقف غلط ہے اور ایسی حکمت عملی سے صرف امریکہ دنیا میں مزید تنھا ہوتا جائے گا۔

ٹیگس