Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران نے حکومت بحرین کے دعووں کو کذب محض قرار دے دیا

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے بحرین کی شاہی حکومت کے فرسودہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اسے را‏ئے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے دعووں کو مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ بحرین سمیت کسی بھی ملک میں تشدد اور عدم استحکام کی حمایت نہیں کرتا۔
ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کہا کہ، بحرین میں مظاہرین کے خلاف تشدد اور ایذا رسانی سے متعلق انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی رپورٹوں کے بعد شاہی حکومت نے ایک بار پھر رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لیے جھوٹے دعووں کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرینی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے پرامن احتجاج کو تشدد میں بدلنے اور انہیں طاقت کے ذریعے کچلنے کا سلسلہ بند کردیں اور اندرونی مشکلات کے حل کے لیے مذاکرات اور گفتگو کا راستہ اپنائیں۔

ٹیگس