فیصلہ کرنا، شامی عوام کاحق ہے: جواد ظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگرد گروہوں کو شکست ہو رہی ہے اور شام کے مستقبل کا فیصلہ صرف اس ملک کے عوام کریں گے۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سنیچر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ہمیشہ یہ خیال رہا ہے کہ علاقے اور خاص طور سے شام ، یمن اور بحرین کے بحرانوں کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ علاقے کے سیاسی بحرانوں کا حل صرف سیاسی ہے کہا کہ بیرونی ممالک علاقے کی قوموں پر اپنے نظریات مسلط نہیں کر سکتے۔
جواد ظریف نے دہشتگردی کو ایک عالمی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ تمام ممالک کو ایک دوسرے سے متحد رہنا چاہئے تاکہ عملی طور پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کرسکیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایٹمی سمجھوتے کی نگرانی کی سطح پوری طرح واضح ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی، امریکی حکام کی آرزؤں اور مطالبات کو ایٹمی سمجھوتے پر اعتراض بنا کر پیش نہ کریں۔