Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی اشیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مختلف ضروری اشیاء پر مبنی امدادی سامان کی پہلی کھیپ روہنگیا مسلمانوں کے لئے میانمار روانہ کردی گئی۔

ایرانی طیارے میں خوراک، ادویات، طبی سامان اور اشیائے روزمرہ پر مشتمل 40 ٹن امدادی سامان جمعہ کے روز ایران کے شہید میجر جنرل لشکری ایئربیس سے بنگلہ دیش روانہ کردی گئی جہاں سے اسے میانمار بھیجا جائے گا۔

ایرانی ہلال احمر کمیٹی کے شعبہ ریکسیو اور ریلیف کے سربراہ 'مرتضی سلیمی' نے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پر کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان کو ایک مال بردار طیارے کے ذریعے بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب 150 لاکھ ٹن مزید امدادی سامان کا بند و بست بھی کردیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے امدادی طیارے میں اعلی ایرانی حکام بشمول نائب وزیر خارجہ اور ہلال احمری کمیٹی کے سنیئر عہدیدار بھی موجود ہے جنہوں ںے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ٹیگس