ایران و پاکستان کے مسلح افواج کے سربراہوں میں رابطہ
ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں نے ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سپاہ نیوز کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجواہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون اور میانمار کے مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل باقری اورجنرل باجوہ دونوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے انجام پانے والے اقدامات ناکافی ہیں-
ایران اور پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے مصائب و آلام کم کرنے کے لیے عالم اسلام کی توانائیوں کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل باقری اور جنرل باوجواہ نے اسی طرح مشترکہ سرحدوں کی نگرانی کے حوالے سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے اقدامات پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔