Nov ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • شیخ حسینہ کے خلاف پھر سزا کا اعلان ، اس بار 21 سال کی قید

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کو کرپشن کے تین مقدمات میں مجموعی طور پر اکیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام  کرپشن کے نئے تینوں مقدمات میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا کہ حسینہ نے اپنی اور اپنے خاندان کی زمینیں غیر قانونی طور پر حاصل کیں، حالانکہ وہ ان کے لیے اہل نہیں تھیں۔ ہر کیس میں انہیں سات سال قید کی سزا دی گئی اور ڈھاکہ اسپیشل کورٹ کے جج محمد عبد اللہ المامون نے کہا کہ یہ سزائیں متواتر پوری کی جائیں گی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد اور بیٹی صائمہ واجد کو بھی ایک کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ادھر بنگلادیش کی عوامی لیگ نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عبوری حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے-

ٹیگس