Nov ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ایس آئی آر پر  آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم نے بھی سنگین سوالات اٹھائے

ہندوستان میں آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم نے ایس آئی آر پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے بی ایل او اہلکاروں کی خودکشی کے متعدد واقعات پر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی ریاست اترپردیش سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر مہم کو لے کر جاری سیاسی ہنگامے کے درمیان آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم نے بھی سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ آل انڈیا راشٹریہ شِکشک مہا سنگھ نے ایس آئی آر کی میعاد میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے کم وقت میں ایس آئی آر کا کام پورا ہونا مشکل ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس عمل کے دوران موت کا شکار ہوئے بی ایل اوز کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں آر ایس ایس سے وابستہ اساتذہ کی تنظیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے لوگوں کو ایس آئی آر کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا ہے جس کی وجہ بی ایل اوز اور ووٹرز دونوں کو ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

خط میں کم وقت اور وسائل کی کمی کے علاوہ عہدیداران کے رویے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی ایل او کا کام کرنے والے اساتذہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

خط میں آیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس طرح کا طرز عمل جمہوری اداروں میں اخلاقی معیارات سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ 

 

ٹیگس