Nov ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: توشہ خانہ 2  کیس کی سماعت ایک بار پھر منسوخ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2  کیس کی سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس کیس کی نئی تاریخ کے سلسلے میں جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

واضح رہے کہ توشہ خانہ 2 کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔

 

ٹیگس