Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا بیان امریکی عوام اور دنیا کے لئے  باعث شرمندگی ہے، ڈاکٹر ولایتی

بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں ٹرمپ کا بیان اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابلے میں امریکا کی شکست کی تلافی کی کوشش تھی۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایران کے ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی اس تقریر کا مقصد علاقے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کو خوش کرنا تھا۔
بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر نے کہاکہ ٹرمپ کا یہ بیان نہ صرف پوری دنیا کےنزدیک شرمناک تھا بلکہ امریکی عوام بھی ٹرمپ کے اس بیان سے شرمندہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو ایران کے لئے ایٹمی معاہدے سے پہلی والی پوزیشن پر واپس لوٹنا بہت ہی آسان ہوگا اور امریکا کسی بھی قیمت پر ایران کو دھمکی نہیں دے سکتا۔
ڈاکٹر ولایتی نے علاقے میں القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکا کی حمایت پر مبنی واشنگٹن کے اعتراف کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کویہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تہران دفاعی میدان میں اپنے میزائلی پروگرام کی ترقی وپیشرفت پر کام کرتارہے گا۔

ٹیگس