Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  •  روہنگیا مسلمانوں کے لئے ایرانی امداد کی دوسری کھیپ روانہ

میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ بھی بنگلہ دیش روانہ کردی گئی ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے شعبہ امداد رسانی کے سربراہ مرتضی سلیمی نے کہا کہ اس امدادی کھیپ میں ضروریات زندگی کا سامان، دوائیں، غذائی اشیا، خیمے اور کمبل شامل ہیں جنھیں بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے درمیان تقسیم کیا جائےگا۔
ایران کی انجمن ہلال احمر کے شعبہ امداد رسانی کے سربراہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بنگلہ دیش میں پناہ لینےوالے روہنگیا مسلمانوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ تیس ٹن سامان پر مشتمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ روانہ کرنے سے قبل ہی ایران کی ایک ٹیم نے بنگلہ دیش میں میانمار کی سرحد کے قریب پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی ضروریات کا جائزہ لیاتھا۔
ایران کی جانب سے میانمار کے مسلمانوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی پہلی کھیپ پندرہ ستمبر کو روانہ کی گئی تھی۔

ٹیگس