Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے پرنظرثانی اور دوبارہ مذاکرات ناقابل قبول

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فرانس کی سفارتی اکیڈمی کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی اور دوبارہ مذاکرات ناقابل قبول ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ایران کی سیاسی پالیسی کو اصولوں پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایران کا تعاون اس کا بہترین ثبوت ہے۔

ڈاکٹرولایتی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل کی تائید اور توثیق حاصل ہے اور اس میں دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اس ملاقات میں فرانسیسی سفارتی اکیڈمی کے ڈائریکٹرنے کہا کہ فرانس مشترکہ ایٹمی معاہدے پرعمل جاری رکھے گا اورفرانس اس معاہدے کا حامی ہے۔

 

ٹیگس