Oct ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • وزیرخارجہ کی مسقط میں سلطان قابوس سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے مسقط میں عمان کے فرمانروا سلطان قابوس سے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پیر کو ایک وفد کے ہمراہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے-

انہوں نے مسقط میں عمان کے شاہ سلطان قابوس سے ملاقات میں علاقے کے مسائل منجملہ شام، یمن اور عراقی کردستان کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا-

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے قبل عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی-

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف مسقط کے بعد قطر روانہ ہو گئے جہاں دوحہ میں قطر کے اعلی حکام سے بھی وہ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر گفتگو کریں گے-

ٹیگس