Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے امریکی الزامات بے بنیاد

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے ایران مخالف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے حالیہ امریکی رپورٹ کو یکطرفہ اور سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس میں ایران کے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ایران کو انسانی اسمگلنگ کے معاملے سے جوڑنا عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینا اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے عالمی قوانین کے من وعن نفاذ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے راہ فراراختیارکرنا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی منظم جرائم کی روک تھام کنونشن پردستخط کرنے والے ملک کی حیثیت سے انسانی اسمگلنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے جامع اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی اسمگلنگ کی لعنت کے خاتمے کے لئے اس کی جڑوں کی شناخت ناگزیر ہے اس مسئلے کی اہم وجوہات غیرملکی مداخلت اور مسلح تنازعات ہیں۔

ٹیگس