پابندیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں :علام علی خوشرو
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے امتیازی سلوک اور سیاست سے دور چند جانبہ عالمی تجارتی نظام کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے پابندیوں کو اس طرح کا نظام معرض وجود میں آنے کی راہ میں رکاوٹ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے جنرل اسمبلی کی مالی اور اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی تجارت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے تمام ملکوں کی اپنی پالیسیوں اور ضرورتوں کے تناظر میں پائدار ترقی تک رسائی کی اہمیت اور چندجانبہ عالمی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر تاکید کی - غلام علی خوشرو نے یاد دہانی کرائی کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے با رہا کھل کر ایک ایسے چند جانبہ تجارتی نظام کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی ہے جو ہرطرح کے امتیازی سلوک اور سیاست سے پاک اور مساوات پر مبنی ہو- اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے چند جانبہ تجارتی نظام اور علاقائی اداروں کی پوزیشن مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ طویل مدت پائدار ترقی کے حصول کی غرض سے تجارتی تعاون کا فروغ ، علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے اہداف میں سے ایک ہے- غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور ترقی پذیر ممالک کو عالمی تجارتی ادارے میں شامل ہونے کے لئے تیار کرنے میں اس ادارے کے کردار کو اہمیت کا حامل قرار دیا- انھوں نے ایران سمیت بعض ممالک کے خلاف غیرمنصفانہ پالیسیاں مسلط کئے جانے کو بین الاقوامی قوانین کے منافی اور چندجانبہ تجارتی نظام کے برخلاف قرار دیا- غلام علی خوشرو نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران کی اہم اقتصادی پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران، تجارتی میدان میں دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے-