Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  •  ایران: میزائلی اوردفاعی صلاحیت پر دباؤ یا پابندی قبول نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران یورپ کی جانب سے اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز امریکی جریدے نیوز ویک کے ساتھ گفتگو میں ایران کے دفاعی میزائلی نظام کے تحفظ پر تاکید کی۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے  بیلسٹیک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور ایران کی جانب سے میزائلی تجربہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے اس لئے کہ یہ دفاعی امور کے لئے ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی صورت میں ایران بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ ایران کیوں شامی صدر بشارالاسد کی حمایت کرتا ہے، کہا کہ  صرف شامی عوام کی جانب سے ہی ملک میں جاری بحرانوں کا حل نکالا جاسکتا ہے اور شام کا سیاسی مستقبل ان کے عوام کے ہاتھ میں ہے.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ صیہونی حکمران ایران کی جانب سے نام نہاد درپیش خطرات کو بہانہ بنا کر خطے میں اپنی خطرناک جوہری سرگرمیوں میں قابل قدر اضافہ کررہے ہیں.

ٹیگس