Oct ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • عراق کی تقسیم کی سازش پورے خطے کے لئے خطرناک ہے : آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق کی تقسیم کی سازش پورے خطےکے لئے انتہائی خطرناک خیانت ہے

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی نے عراقی کردستان کے علاقے میں نیا فتنہ پیدا اور اس ملک کی تقسیم کی سازش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سازش پورے علاقے اور عالم اسلام کے لئے بڑی خیانت ہے - تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے ہفتے کو کونسل کے اجلاس میں تقریر کے دوران عراقی کردستان میں علیحدگی کے ریفرنڈم کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل اس خطرناک فتنے اور اقدام کے اصلی بازیگر ہیں اور وہ علاقے میں ایک نئے اسرائیل کے قیام کی کوشش کررہے ہیں - آیت اللہ شاہرودی نے کہا کہ امریکا ایک طرف سے بظاہر عراقی کردستان میں ریفرنڈم کی مخالفت کررہا ہے لیکن دوسری جانب وہ درحقیقت اس منصوبے کا حامی ہے اور وہ بغداد کو عراق کی تقسیم قبول کرنے کے لئے مجبور کرنا چاہتا ہے - انہوں نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عراق کی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی کامیابیوں کا ذکرتے ہوئے اور امریکا اور صیہونی حکومت کی اس خطرناک سازش کے مقابلے میں بغداد حکومت کے ٹھوس اور بھرپور اقدام کی ضرورت کا مطالبہ کیا ہے - آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے کہا کہ علاقے کے ممالک منجملہ ایران اور ترکی نے اس نئے فتنے کےمقابلے میں ٹھوس اور اصولی موقف اپنا رکھا ہے -

ٹیگس