Aug ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • طاقت کی زبان سمجھنے والی حکومت کو سخت سزا دینے کے مقدمات فراہم ہو چکے ہيں: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیرنے کہا ہے کہ صرف طاقت کی زبان سمجھنے والی حکومت کو سخت سزا دینے کے مقدمات فراہم ہو چکے ہيں ۔

سحر نیوز/ ایران: سیاسی امور ميں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی شمخانی نے سوشل ميڈیا پر لکھا کہ غزہ میں تابعین اسکول پر نمازیوں کا قتل عام اور ایران میں شہید ہنیہ کا قتل ، جنگ پسندی ہے اور اس کا مقصد جنگ بندی مذاکرات کو ناکام بنانا ہے۔

سیاسی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا کہ صیہونی حکومت کو سخت سزا دینے کے لئے جو صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے ، قانونی ، سفارتی اور صحافتی مراحلے طے پا چکے ہيں ۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن محسن رضائی نے بھی دفاع مقدس کے مجاہدین سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، صیہونی حکومت کی شرارتوں کا منھ توڑ جواب دے گا۔

محسن رضائی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران پوری طاقت و تدبیر سے صیہونی حکومت کی شرارتوں کا جواب دے گا کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کی اکانویں شق کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے اور اس سلسلے میں کسی طرح کی نرمی نہيں برتی جائے گی ۔

محسن رضائی نے کہا کہ ہمیں شریر جارحین کا سامنا ہے اور دنیا کے بہت سے لوگ ان جارحین کو ایک مضبوط طمانچے سے ان کی جگہ بٹھانے کے منتظر ہيں کیونکہ بے انتہا اسرائیلی جرائم انسانی برداشت سے باہر ہوچکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتے ہيں کہ ایک دوسرے کے تعاون سے علاقے سے اس قاتل و نسل پرست گروہ کا نکال باہر کریں۔

ٹیگس