Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کی سرحدوں پر امن، دشمن کو کھٹکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی سرحدیں بہت ہی محفوظ ہیں اور یہی چیز دشمنوں کے لئے خوشایند نہیں ہے۔

ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر جنرل قاسم رضائی نے صوبہ ہرمزگان میں ایک تقریب میں کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا رخ اب سمندری راستوں کی جانب ہوگیا ہے اور اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کو سنجیدہ تعاون کرنا ہوگا۔
جنرل قاسم رضائی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ گذشتہ چھے مہینے کے دوران پاکستان کی سرحد پر بیالیس ٹن منشیات کا پتہ لگا کر اسے ضبط کیا گیا ہے کہا کہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی دونوں ملکوں کے پختہ عزم کےساتھ برقرار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کے بعد اس سرحد سے منشیات کی اسمگلنگ بند ہوجائےگی۔

ٹیگس