ونیزوئلا کے خلاف امریکہ کی فوجی دھمکیوں میں شدت کے درمیان وائٹ ہاؤس کے سامنے امریکیوں کا مظاہرہ
کیریبین علاقے میں ونیزوئلا کے خلاف امریکہ کی فوجی دھمکیوں میں شدت آنے کے ساتھ امریکی عوام نے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق ونیزوئلا کی کشتیوں پر امریکی حملوں کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں واشنگٹن کے سامنے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین نے وینزویلا کی کشتیوں پر حالیہ امریکی حملوں پر اپنے غصے کا اظہار کیا کہ جن کے بارے میں واشنگٹن کا دعوی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ پر کاراکاس کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کا الزام لگایا اور خطے میں فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ اس کے بجائے سفارتی حل تلاش کریں۔
مظاہرین بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر یہ نعرے درج تھے ، تیل کے لیے مزید خوں یزی نا منظور، ٹرمپ صدارت کا عہدہ چھوڑ دیں۔
خبروں کے مطابق کیوبا کے عوام نے بھی ونیزوئلا کے خلاف امریکہ کے فوجی اقدامات کے سلسلے میں ریلی نکالی۔ واشنگٹن ڈی سی کے علاوہ سان فرانسسکو، کینساس، گینس ویل، بریٹل بورو اور ریاستہائے متحدہ کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہروں کی اطلاع ہے۔ یہ ریلیاں ایسے وقت میں نکالی جا رہی ہیں جب امریکہ مبینہ طور پر وینزویلا پر حملے کی تیاری کے لیے کیریبین کے علاقے میں فوجی ساز و سامان تیار کر رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel