Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکی دباؤ کے باوجود وینزویلا کی تیل برآمدات میں اضافہ، 9 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ

اطلاعات کے مطابق وینزویلا پر امریکی دباؤ شدید طور پر جاری ہے لیکن اس کے باوجود اس کی تیل برآمدات بڑھ کر 9 لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ ہو گئی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارائٹرز کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق نومبر میں وینزویلا کی تیل کی برآمدات بڑھ کر تقریباً 9 لاکھ 21 ہزار بیرل یومیہ ہو گئی، جو رواں سال (2025) میں ملک کی تیسری سب سے زیادہ ماہانہ اوسط ہے۔

وینزویلا تیل سپلائی

 

اطلاعات کے مطابق وینزویلا کے تیل کی اصل منزل ایک بار پھر چین تھی، جس نے کل برآمدات کا تقریباً 80 فی صد، یا تقریباً 7 لاکھ 46 ہزار بیرل یومیہ حاصل کیا۔

وینزویلا کی تیل کی برآمدات میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے کہ جب اوپیک کے اس رکن ملک پر امریکہ کی طرف سے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

امریکہ منشیات کے خلاف جنگ کا دعویٰ کرتے ہوئے، ستمبر سے اب تک کیریبین علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کے شبہ میں 20 بحری جہازوں پر حملہ کرچکا ہے اور اس لاطینی امریکی ملک کے اندر اہداف تک پہنچنے کے لیے واشنگٹن نے فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

 

ٹیگس