Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم دھمکیوں اورالزامات سے خوفزدہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ توہین آمیز اور من گھڑت الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کھوکھلی باتوں سے ایرانی عوام ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم امریکی صدر  ٹرمپ اور ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے بیانات کا موازنہ کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کون بے لگام ملک ہے.

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ٹرمپ اپنی دوستی پر صرف بڑی قیمت لگاتا ہے اور آج بھی اس کی جغرافیائی حیثیت کی بھی یہی صورتحال ہے.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین جیسے ممالک ٹرمپ کی تقریر کی حمایت کررہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیوں، الزامات اور توہین آمیز باتیں ایرانی عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتیں اور ٹرمپ بھی پرانی امریکی قیادت کی طرح اس بات کو سمجھے گا.

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے جوہری معاہدے کی توثیق نہ کرنے کا فیصلہ کیا.

ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران نے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہے.

 

ٹیگس