ایران اور ہندوستان کے تعلقات پر ٹرمپ کی پالیسی اثراندازنہیں ہوگی
Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
ہندوستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرغلام رضا انصاری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے مابین اچھے تعلقات ہیں اور یہ امریکہ کی نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے۔
ہندوستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرغلام رضا انصاری نے ہندوستان کے اخبار 'ہندو' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ باتوں اور نئی پالیسی سے ایران اور ہندوستان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے.
انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ، ہندوستان کو ایران سے کم تیل خریدنے پر مجبور کررہا ہے کہا کہ ایران کے ہندوستان کے ساتھ تیل کی ادائیگیوں کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے.
واضح رہے کہ ایران میں تعینات ہندوستان کے سفیر نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا تھا کہ ایران اور ہندوستان کے تعلقات مستقل ہیں اور یہ کسی بھی ملک کی ایما پر ہرگز متاثر نہیں ہوں گے.