Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • نتنیاہو کے بیان پر وزیرخارجہ جواد ظریف کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی اس درخواست کو مضحکہ خیز قرار دے دیا کہ ایرانی وزیرخارجہ اپنا ٹوئیٹر پیج بند کردیں

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک نامہ نگار کے اس سوال کے جواب میں کہ نتنیاہو نے آپ سے اپنا ٹوئیٹر پیج بند کرنے کی درخواست کی ہے کہا کہ نتنیاہو نے غلط کیا ہے - ان کے اس جواب پر وہاں موجود سبھی نامہ نگار بے ساختہ ہنس پڑے - واضح رہے کہ پچھلے چند روز کے دوران وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دفاع میں لکھا تھاکہ ایران کا ہر فرد اور بچہ بچہ سپاہ پاسداران کا ممبر ہے - وزیرخارجہ جواد ظریف کے اس بیان پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم سیخ پا ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سپاہ پاسداران کی شان میں نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ سے کہا تھا کہ وہ اپنا ٹوئیٹر پیج بندکردیں

 

 

ٹیگس