Oct ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • اوورسیز ایرانی تہذیب اور ثقافتوں کے درمیان رابطہ پل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اوورسیز ایرانی دنیا میں تہذیب اور ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت کامپلا کے دورے کے موقع پر وہاں بسنے والے ایرانی شہریوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ بیرون ملک بسنے والے اوورسیز ایرانی نہ صرف قومی مفادات اور ہم وطنوں کا دفاع کرتے ہیں بلکہ وہ دنیا میں تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان پُل کا کردارادا کررہے ہیں.

انہوں ںے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں نے ثقافت، اسلامی رواداری اور وطن کی روایت کو برقرار رکھنے کے لئے اچھی نمائندگی کی ہے ۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف افریقی ریاستوں کے دوروں کے دوسرے مرحلے میں ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں یوگنڈا پہنچے ہیں.

محمد جواد ظریف ایران اور یوگنڈا کی مشترکہ تجارتی اور اقتصادی نشستوں میں بھی شریک ہوں گے.

 

ٹیگس