سپاہ کے جوانوں نے دہشت گردوں کی ایک ٹیم کا قلع قمع کر دیا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ایران کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کا قلع قمع کر دیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سید الشہدا حمزہ ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپاہ کے جوانوں نے شمال مغربی علاقے چالدران میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کے سبھی عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بّری فوج کے سید الشہدا حمزہ ہیڈکوارٹر نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس اطلاع کے بعد کہ عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گردوں کی ایک ٹیم صوبہ مغربی آذربائیجان کے علاقے چالدران میں داخل ہوئی ہے اور اس نے علاقے کے دو شہریوں کو شہید کر دیا، سپاہ کے جوانوں نے ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور سبھی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-
سپاہ کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سید الشہدا حمزہ ہیڈکوارٹر ایران کے سبھی سیکورٹی فوجی اور انٹیلجینس اداروں کے ساتھ مل کر پورے علاقے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس نے انقلاب مخالف اور ایرانی عوام کے دشمنوں سے وابستہ دہشت گردوں کو کارروائی کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی ہے اور وہ آئندہ بھی ایران میں بدامنی پھیلانے کی ان کی ہر طرح کی کوششوں کا سخت جواب دے گا-