تہران کے پاس ایم کے او دہشت گردوں کے ایک مسلح گینگ کا خاتمہ
پاسداران انقلاب اسلامی کے جاں بازوں نے دارالحکومت تہران کے پاس ایم کے او دہشت گردوں کا ایک مسلح گینگ ختم کردیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے سے وابستہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے تہران سے 17 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع علاقے پردیس میں ایم کے او(مجاہدین خلق تنظیم) کے دہشت گردوں کے ایک مسلح گینگ کا خاتمہ کردیا۔
ضلع پردیس میں سپاہ پاسداران کے شعبۂ رابطۂ عامہ نے بتایا ہے کہ ایم کے او کے دہشت گردوں کا ایک مسلح گینگ تہران اور البرز صوبوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی تیاری کررہا تھا کہ اسی دوران اس کو ختم اور گینگ کے اراکین کوگرفتار کرلیا گيا۔
اطلاعات کے مطابق یہ گینگ تہران اور البرز صوبوں میں دس سے زیادہ فوجی اور سیکورٹی مراکز پر دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کررہا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس گینگ کے اراکین عام شہریوں کی جان لینےاور بدامنی پھیلانے کی غرض سے دستی بم بنانے کے لئے ابتدائی وسائل اور دھماکہ خیز مواد جمع کررہے تھے کہ سپاہ کے خفیہ شعبے سے وابستہ امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کے بروقت آپریشن میں یہ سبھی دہشت گرد گرفتار اور ان کا گینگ ختم ہوگیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok