میزائلی توانائی کے ناقابل مذاکرہ ہونے پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کماںڈر نے میزائلی توانائی کے قابل مذاکرہ نہ ہونے پر تاکید کی ہے۔
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر، جنرل پور دستان نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ملک کی میزائلی توانائی قابل مذاکرہ نہیں ہے۔
جنرل پور دستان نے ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کی بھی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی ہائی کمان نے دفاعی حدود کا تعین کر دیا ہے اور کسی بھی ملک اور کسی بھی شخصیت کو فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل پوردستان نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک فوجیوں اور ایران کے فوجی مشیروں کے درمیان اچھی ہم آہنگی اور یکجہتی پائی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد کمزور اور پسپا ہو رہے ہیں اور آئندہ چند مہینے میں شام میں انہیں بالکل ختم کر دیا جائے گا۔