Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے سربراہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے اتوار کی شام وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں ایران کے تعاون کی قدردانی کی۔

یوکیا امانو نے اتوار کی شام  ایران کے  وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات میں  کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کی مکمل پابندی کی ہے۔

انھوں نے اسی کے ساتھ تمام دیگر فریقوں کی جانب سے بھی جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔

    جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو، سنیچر کی رات تہران آئے تھے۔

اتوار کو انھوں نے صدر مملکت اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرنے سے پہلے ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی کے ساتھ ملاقات میں جامع ایٹمی معاہدے اور ایٹمی سیف گارڈ کے نظام کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال اور مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کے بھرپور تعاون اور جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کی تصدیق کا اعلان کیا۔

ٹیگس