انتہا پسندی کے مقابلے میں باہمی تعاون پر تاکید
Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۹ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انتہا پسندی کے مقابلے میں ای سی او کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں ای سی او کے ثقافتی ادارے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے کو متعدد قسم کے خطرات منجملہ انتہا پسندی کا سامنا ہے جبکہ انتہا پسندی کی بنیاد ثقافت سے بالکل عاری ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے ای سی او کے ثقافتی ادارے کے سربراہ محمد مہدی مظاہری اور دیگر تمام کارکنوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں موجود تمام بین الاقوامی تنظمیوں میں ای سی او کا ادارہ زیادہ ثقافتی یکجہتی کا حامل ہے۔انھوں نے کہا کہ اس ادارے نے علاقے کے ملکوں میں تاریخی، ثقافتی اور مذہی روابط کو مستحکم بنایا ہے۔