Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ہلگا اشمدکی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہلگا اشمد نے پیر کو تہران میں وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی

یورپی یونین کےشعبہ خارجہ پالیسی کی  نائب سربراہ ہلگا اشمد نے ایران کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں تہران میں انجام پانے والے اپنے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان مذاکرات میں علاقے کے ملکوں منجملہ شام، یمن ، قطر اور لبنان کے حالات پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقے کے موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا - ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہیں - ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اس ملاقات میں مختلف میدانوں میں یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات اور تبادلہ خیال جاری رکھنے پراسلامی جمہوریہ ایران کی دلچسپی کا اظہار کیا - ہلگا اشمد اتوار کی رات تہران پہنچی تھیں اور پیر کو ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی رتبہ سیاسی مذاکراتی عمل  کے تیسرے دور میں شرکت کی -  

 

ٹیگس