Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن اور شام کے عوام کو انسان دوستانہ امداد کی فراہمی ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر یمن اور شام کے عوام کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے معاون مارک لوکاک سے ملاقات میں کہا کہ یمن میں جنگ ختم اور یمنی عوام  کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کی لئے حالات کو بہتر بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے معاون لوکاک نے بھی اس ملاقات میں یمن میں جنگ اور قحط کی وجہ سے بدترین انسانی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملہ شروع کر رکھے ہیں جو ابھی تک تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں-

سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں میں ہزاروں یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ 

 

ٹیگس