Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی ہوئی صحت کی ذمہ دار بحرینی حکومت ہے

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی صحت کی ذمہ دار بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے منگل کے روز ایک بیان میں بحرین  کے معروف عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ابتر حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت بحرین کو چاہئے کہ اپنے ملک کے عوام کے مطالبات پر توجہ دے اور تشدد پسندانہ پالیسیاں ترک کردے۔آیت اللہ محسن اراکی نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ دنیا کے آمر حکمرانوں منجملہ عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام جیسی سرکش حکومتوں کے زوال سے سبق حاصل کرے۔بحرین کی جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ شیخ حسن الدیہی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین میں معروف عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حالت، ابتر ہو گئی ہے۔

ٹیگس