ایران کے نائب صدر کا دورہ روس
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کے شہر سوچی پہنچ گئے ہیں
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری، روس کے شہر سوچی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے وزرائے اعظم کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔اس اجلاس میں علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔سوچی اجلاس، روس کے وزیراعظم دیمتری میدویدیف کی صدارت میں تشکیل پا رہا ہے جبکہ اس جلاس میں رکن ملکوں کے علاوہ مبصر ملکوں کے نمائندے بھی شریک ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم سن دو ہزار ایک میں قائم ہوئی ہے جس کا مقصد سیکورٹی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ امریکہ اور نیٹو کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے مقابلے میں توازن قائم کرنا ہے۔اس تنظیم میں ایران، مبصر ملک کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ اسے مستقل رکنیت دیئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔